Hajj wa Umrah icône

1.2 by Lakhana Creations


Jun 1, 2024

À propos de Hajj wa Umrah

العُرْوَۃُ فِیْ مَنَاسِکِ الحَجِّ وَ العُمْرَۃ

نام کتاب: العُرْوَۃُ فِیْ مَنَاسِکِ الحَجِّ وَ العُمْرَۃ

تصنیف: شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد عطاء اللہ نعیمی مدظلہ

تصحیح و نظر ثانی: «مفتی محمد شہزاد قادری عطاری و متخصّصین فی الفقہ

پیش لفظ:

حج اسلام کا اہم رکن ہے جس کی ادائیگی صاحب استطاعت پر زندگی میں صرف ایک بار فرض ہے, اس کے بعد جتنی بار بھی حج کرے گا نفل ہو گا اور پھر لوگوں کو دیکھا جائے تو کچھ تو زندگی میں ایک ہی بار حج کرتے ہیں کچھ دو یا تین بار ، اقل قلیل ایسے ہوتے ہیں جن کو ہر سال یہ سعادت نصیب ہوتی ہے۔ لہٰذا حج کے مسائل سے عدم واقفیت یا واقفیت کی کمی ایک فطری امر ہے۔ پھر کچھ لوگ تو اس کی طرف توجہ ہی نہیں دیتے, دوسروں کی دیکھا دیکھی ایسے افعال کا ارتکاب کرتے ہیں جو سراسر ناجائز ہوتے ہیں اور کچھ علماء کرام کی طرف رجوع کرتے ہیں مناسک حج و عمرہ کی تربیت کے حوالے سے ہونے والی نشستوں میں شرکت کرتے ہیں پھر بھی ضرورت پڑنے پر حج میں موجود علماء یا اپنے ملک میں موجود علماء سے رابطہ کر کے مسئلہ معلوم کرتے ہیں۔ اور پھر علماء کرام میں جو مسائل حج و عمرہ کے لئے کتب فقہ خصوصا مناسک حج و عمرہ کا مطالعہ رکھتے ہیں وہ تو مسائل کا صحیح جواب دے پاتے ہیں او رجن کا مطالعہ نہیں ہوتا وہ اس سے عاجز ہوتے ہیں, اور ایسی صورت میں بعض تو اپنے قیاس سے مسائل بتا دیتے ہیں حالانکہ مناسک حج و عمرہ توقیفی ہیں۔ ہمارے ہاں جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کے زیر اہتمام نور مسجد میٹھا در میں پچھلے کئی سالوں سے ہر سال باقاعدہ تربیت حج کے حوالے سے نشستیں ہوتی ہیں, اسی لئے لوگ حج و عمرہ کے مسائل میں ہماری طرف کثرت سے رجوع بھی کرتے ہیں, اکثر تو زبانی اور بعض تحریری جواب طلب کرتے ہیں اور کچھ مسائل کہ جن کے لئے ہم نے خود بھی اپنے ادارے میں قائم دار الافتاء کی جانب رجوع کیا تھا او رکچھ مفتی صاحب نے 1427 ھ / 2006 ء اور 1428 ھ / 2007 ء کے سفر حج میں مکہ مکرمہ میں تحریر فرمائے۔پھر ۱۴۲۸ ھ / ۲۰۰۸ ء اور ۱۴۳۰ ھ / ۲۰۰۹ ء کے سفر حج میں اور کچھ کراچی میں مزید فتاویٰ تحریر ہوئے ، اس طررح ہمارے دار الافتاء سے مناسک حج و عمرہ اور اس سفر میں پیش آنے والے مسائل کے بابت جاری ہونے والے فتاوی کو ہم نے علیحدہ کیا اور ان میں سے جن کی اشاعت کو ضروری جانا اس مجموعے میں شامل کر دیا اور چھ حصے اس سے قبل شائع کئے جو 1430 ھ / 2009 ء تک کے فتاوی تھے بعد کے فتاوی کو جب جمع کیا گیا تو ضخامت کی وجہ سے ان میں سے کچھ فتاوی حصہ ہفتم میں 1433 ھ / 2012 ء پھر حصہ ہشتم 1434 ھ / 2013 ء میں شائع کئے گئے اور پھر حصہ نہم میں 1434 ھ / 2013 ء اور ۱۴۳۵ ھ / ۲۰۱۴ ء کے فتاویٰ ۱۴۳۶ ھ / ۲۰۱۵ ء میں شائع کئے۔ اب 1437/2015 ء کہ جس میں مفتی صاحب قبلہ کسی مجبوری کی وجہ سے حج کے لئے نہ جاسکے لیکن لوگ فون پر اور نیٹ پر ان سے یا حاجیوں کے عزیز جو کراچی میں تھے وہ بالمشافہ ان سے رابط کر کے مسائل حج معلوم کرتے رہے آپ کچھ زبانی دیئے اور کچھ تحریری جوابات لکھتے رہے وہ فتاویٰ اور ۱۴۳۷ ھ / ۲۰۱۶ ء میں دوران حج لکھے گئے فتاویٰ کو تررتیب دیا گیا جس میں مفتی محمد شہزاد قادری عطاری نے تخصص فی الفقہ کی جماعت کے ساتھ ان فتاوی کی نصوص کی تصحیح اور نظر ثانی فرمائی اور فتاوی کو مفتی محمد شہزاد اور تحریر فتوی کی تربیت حاصل کرنے کے لئے آنے والے علماء کرام نے ٹائپ کیا اللہ تعالی ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اس طرح دو حصے دسواں اور گیارھواں تیار ہو ئے

جن میں سے گیارہواں حصہ اس ماہ یعنی جولائی میں ’'' جمعیت اشاعت اہلسنّت پاکستان‘ ‘اپنے سلسلۂ اشاعت کے ۲۷۹ ۲۷۹ ویں نمشرہیعپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ہم سب کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام و خواص کے لئے نافع بنائے۔ آمین

-فقیر محمد عرفان ضیائی

Quoi de neuf dans la dernière version 1.2

Last updated on Jun 1, 2024

-version 1.2
- Fixes

Chargement de la traduction...

Informations Application supplémentaires

Dernière version

Demande Hajj wa Umrah mise à jour 1.2

Telechargé par

သတင္းနွစ္သက္သူ

Nécessite Android

Android 5.0+

Available on

Télécharger Hajj wa Umrah sur Google Play

Voir plus

Hajj wa Umrah Captures d'écran

Charegement du commentaire...
Langues
Recherche en cours...
Abonnez-vous à APKPure
Soyez le premier à avoir accès à la sortie précoce, aux nouvelles et aux guides des meilleurs jeux et applications Android.
Non merci
S'inscrire
Abonné avec succès!
Vous êtes maintenant souscrit à APKPure.
Abonnez-vous à APKPure
Soyez le premier à avoir accès à la sortie précoce, aux nouvelles et aux guides des meilleurs jeux et applications Android.
Non merci
S'inscrire
Succès!
Vous êtes maintenant souscrit à notre newsletter.