Use APKPure App
Get کامل ابواب الصرف old version APK for Android
Kamil Abwab Ul Saraf
سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی ک ے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعت اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔عربی زبان سیکھنے کےلیے نحو وصرف کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔فن صرف علم نحو کی ایک شاخ ہے شروع میں اس کے مسائل نحو کے تحت ہی بیان کیےجاتے تھے معاذ بن مسلم ہرّاء یاابو عثمان بکر بن محمدمزنی نے علم صرف کو علم النحو سے الگ کرکے مستقل فن کی حیثیت مرتب ومدون کیا۔ صرف ونحوصرف کی کتابوں کی تدوین وتصنیف میں علماء عرب کےساتھ ساتھ عجمی علماء بھی پیش پیش رہے ۔جب یہ تسلیم کرلیا گیا کہ تعلیم وتدریس میں علم وفن علم کی م ادری زبان میں ہی ہوناچاہیے تو مختلف علاقوں کے اہل علم نے اپنی اپنی مقامی زبان میں اس فن پر کئی کتب تصنیف کیں ۔تاریخ اسلام کا یہ باب کس قدر عظیم ہے کہ عربی زبان کی صحیح تدوین وترویج کا اعزاز عجمی علماء اور بالخصوص کبار علمائے ہندکے حصے میں آ یا ہندوستان اور مغل حکمرانوں کی سرکاری زبان فارسی ہونےکی وجہ سے ہندی علماء نے صرف ونحو کی کتب فارسی زبان میں ہی تصنیف کیں پھر رفتہ رفتہ برصغیر کے باشند وں کے لیے فارسی زبان بھی اجنبی ہونے لگی توبرصغیر کے فضلا ءنےاردو میں نحووصرف کے موضوع پرکتاب النحو، کتاب الصرف،عربی کا معلم کے علاوہ متعدد کتب لکھیں ان علماء کرام کااردو زبان میں صر ف ونحو پر کتابیں لکھنےکا مقصد عربی وزبان وادب کی تفہیم وتسہیل اور ا شاعت وترویج ہی تھا کیوں کہ اگر ذہن نشین ہوجائے تو پھر اس زبان میں تفصیل واضافہ کو بخوبی پڑھا اورسمجھا جاسکتاہے ۔مدارس میں پڑھنے والے طلباء صرف گردانیں یاد کرنے کےلیے ابواب الصرف کتاب پڑھتے ہیں بعض کتب میں مصادر کاترجمہ فارسی زبان میں ہے چونکہ اب فارسی زبان کی طرف قوم کا رجحان بہت کم ہوگیا ہے لہ ذا طلباء کے لیے معانی میں مشکل ہوتی ہے ۔ بعض کتب میں لازم کے ابواب کی مجہول گرادنوں کی متعدی باب کی مانند لکھ دیاگیا ہے جو کہ صر فی طور غلط ہے ۔ جس میں محترم جناب ابو یاسر عبد اللہ بن بشیر ﷾ نے زیر تبصرہ کتاب'' کامل ابواب الصرف'' انہوں نے طلباء کی سہولت وبہتری کےلیے زیادہ ترمادے قرآن اور حدیث سے لیے ہیں تاکہ قرآ ن وحدیث کے زیادہ سے زیادہ الفاظ کا ذخیرہ جمع ہوسکے ۔قرآن وحدیث سے اخذ کیے ہوئے مادے کے ساتھ آیت وحدیث کا ٹکڑا لک ا ہے۔تمام ابواب کی گردانیں مکمل کیں ہیں۔ مرکبات سےتقریباً ہر قسم کاباب بنایا ہے۔ہر مصدر کا ترجمہ اردو زبان میں کیاہے۔ مہموز ، مضاعف اور معتل کےقواعد لکھے اور صیغوں کی تعلیلات کیں ہیں الغرض یہ کتاب ابواب الصر ف اورعلم الصرف کی گردانیں بنانے کے طریقے ،مہموز، مضاعف اورمعتل کےقواعد اور صیغوں کی تعلیل کرنے کےطریقوں کوجمع کرنےوالی ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے طلبہ وطالبات دینیہ کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا).Last updated on Jan 6, 2024
Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!
Telechargé par
Tun Kyaw
Nécessite Android
Android 5.0+
Catégories
Signaler
کامل ابواب الصرف
1.0 by الرّٰسخون فی العلم
Jan 6, 2024